98

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےسرکاری افسران کو23ارب 68 کروڑروپےکیش ٹرانسفرکیےجانےکاانکشاف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کنوینر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی کےمطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری افسران کو بی آئی ایس پی سے 23 ارب 68 کروڑ روپے کیش ٹرانسفر کیے گئے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ملازمین نے اس سکینڈل سے فائدہ اٹھایا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 16 سے 22 کے افسران سمیت 20 گریڈ کے 85 اور گریڈ 19 کے 630 افسران بھی کیش لینے والوں میں شامل تھے، ایک سال کے دوران سرکاری افسران نے بی آئی ایس پی سے 7 ہزار روپے فی کس وصول کیے۔ آڈیٹر جنرل کے مطابق اب تک 16 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے، تاہم مزید رقم کی واپسی باقی ہے۔ پی اے سی ذیلی کمیٹی نے ایف آئی اے کو گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کے خلاف کرمنل کارروائی کرنے اور گریڈ 15 تک کے ملازمین سے رقوم کی ریکوری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں