182ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ،ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد کی بطور مہمان شرکت

شہدادپور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں آج ریکروٹ کورس بیچ نمبر 01/2025 کی 182ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ اور اپر، انٹرمیڈیٹ اور لوئر اسکول کورس بیچ نمبر 02/2025 کی گریجویشن تقریب ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی بطور مہمان خصوصی شرکت-

اس موقع پر ایس ایس پی/پرنسپل پی ٹی سی شہدادپور محترمہ زاہدہ پروین نے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج جناب فیصل بشیر میمن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی جبکہ مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو انعامات سے نوازا۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی ڈی آئ جی فیصل بشیر میمن نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے پر تمام ریکروٹس کو مبارکباد دی اور پولیس سروس میں نظم و ضبط، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں