58

خضدارمیں شاہ جہاں بنگلزئی کےخاندان کی پریس کانفرنس،بےگناہی کا دعویٰ اور انصاف کی اپیل

خضدار(ایچ آراین ڈبلیو)لیویز فورس کے اہلکار شاہ جہاں بنگلزئی کے خاندان نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ جہاں کو صغریٰ بی بی کے مبینہ اغوا کیس میں بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ انصاف کے طلبگار ہیں۔

پریس کانفرنس میں شاہ جہاں کی بہنیں فرزانہ بی بی اور ریحانہ بی بی، والدہ مریم بی بی، اہلیہ نادیہ شاہ جہاں اور دیگر قریبی رشتہ دار شریک تھے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 26 اگست کو پیش آنے والے مبینہ اغوا کے وقت شاہ جہاں اپنے دفتر میں ڈیوٹی پر موجود تھے۔

فرزانہ بی بی نے بتایا کہ ان کے بھائی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دفتر میں رہے، جس کی تصدیق دفتری ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور وہاں موجود اہلکاروں سے کی جا سکتی ہے۔

*خاندان کے مطابق شاہ جہاں کو 27 اگست کی رات گھر سے حراست میں لیا گیا، حالانکہ مغویہ صغریٰ بی بی نے اپنی پریس کانفرنس یا سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ان کا نام کہیں نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں