کشمور میں‌جھگڑے پر 4 افراد کا قتل، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ کشمور کے علاقے بخشا پور میں دو گروپس کے مابین جھگڑے میں 04 افراد ہلاک، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کشمور سے ابتدائی پولیس کاروائی پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔ قانون کی رٹ اور امن وامان کے حالات کے خلاف جانیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان اور انکے سرپرستوں سے کوئی رو رعایت نہ برتی جائے۔ فساد پھیلانیوالے عناصر کی بیخ کنی اشد ضروری ہے۔ شہر میں پولیس گشت بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں