137

دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کردیا گیا ہے، پانی کی آمد تین لاکھ 95 ہزار 105 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔گڈو بیراج کےمقام پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 64 ہزار 104کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، 12 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 673 کیوسک پانی کی سطح بلند ہوئی۔

کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے-ادھر کوٹ مومن کے قریب دریائے چناب میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں