درۂ بولان(ایچ آراین ڈبلیو)مچھ کے اطراف میں پے درپے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں بی ایل اے کا ایک گھنا اور دیرینہ نیٹ ورک اکھڑ گیا۔ فتنہ الہندوستان کی چیخیں اب سیدھی اُس کےرا ہیڈکوارٹرتک سنائی دے رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق مجموعی طورپر56 کارندے ہلاک ہوئےان میں سے20 گزشتہ رات ایک مربوط انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن(IBO) میں مارے گئے؛ اسی تھیٹر کے ایک فوکسڈ سیکٹر کی پہلے کی جھڑپ میں36 دہشت گرد’’حقیقتاً مسنگ‘‘ ہوگئے وہی 36 جنہیں ان کا بیانیہ برسوں ’’مسنگ پرسنز‘‘ کہہ کر بیچتا رہا۔ برآمدگی میں جدید اسلحہ، بارودی مواد، مواصلاتی آلات اور آپریشنل ڈاکیومنٹس شامل ہیں؛ یہی کاغذات بتاتے ہیں کہ ایک ’’بڑا حملہ‘‘ نزدیک کی تاریخوں میں پلان ہو رہا تھا۔
انٹیلیجنس فیوزن کے تحت سیٹل فون اور ریڈیو سگنلز، روٹین کورئیر راستوں اور فیلڈ آبزرویشنز کو ہفتوں تک ٹریک کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ خفیہ ٹھکانے جو ’’محفوظ‘‘ سمجھے جاتے تھے، پہلے سے نشاندہی شدہ اہداف میں بدل گئے۔ اس کے بعد لانگ رینج آبزرویشن کے ساتھ کلوز ایکشن کیا گیا، گھاٹیوں کے کناروں پر اوور واچ، داخلی نالوں پر کٹ آف اور اندر کلئیرنگ سوئپس کے ذریعے دشمن کے فرار کے روایتی راستے بند کر دیے گئے تاکہ وہ گھاٹی سے گھاٹی یا نالے سے نالے میں سرک نہ سکیں۔
اس سارے عمل کے ساتھ ساتھ سپلائی چین پر بھی بھرپور ضرب لگائی گئی، جس کے نتیجے میں اسلحہ، آئی ای ڈی کٹس اور دستاویزات کی بنیاد پر فنانس، لاجسٹکس اور ہیومن لنکس تینوں کی نشاندہی ہوئی۔ یہی فائل ٹریل سہولت کاری کے متعدد شہری سروں تک رسائی کا ذریعہ بنی۔ اندرونی تفصیل ظاہر کرنا مناسب نہیں، مگر خلاصہ یہی ہے کہ ’’کلیئر ہولڈ بلڈ‘‘ کے کلاسک ماڈل پر مرحلہ وار عمل کر کے میدان مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔
برآمد مواصلاتی مواد اور فنانشل سراغ یہ بتاتے ہیں کہ سہولت کاری کی ڈوریں باہر سے ہلائی جا رہی تھیں؛ یہی وجہ ہے کہ آج ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کی صدائیں دفاعی نہیں، درد کی چیخوں میں بدل گئی ہیں۔ جیسے ہی نیٹ ورک کے لاگسٹک نیکسس بند ہوئے، ’’بڑی کاروائی‘‘ کا پلان بکھر گیا اور یہ بکھرا ہوا پلان رنگے ہاتھوں دستاویزی ثبوت بن کر ملا۔
جنہیں یقین تھا کہ ’’مٹھی بھر انتشاری‘‘ قابو نہیں آئیں گے، اُن کے لیے خبر یہی ہے کہ پاک فورسز درۂ بولان کے کٹھن پہاڑوں تک نہ صرف پہنچ چکی ہیں بلکہ نیٹ ورک در نیٹ ورک توڑ چکی ہیں۔ گزشتہ رات کے IBO سمیت ان دنوں کی کارروائیوں نے ایک Greater Bolan Grid میں بی ایل اے کا سب سے مضبوط جال نوچ کر رکھ دیا اب یہاں پلاننگ رومز نہیں، صرف ثبوتوں کے ڈھیر اور خاموش ٹھکانے باقی ہیں۔ اور ہاں فتنہ الہندوستان کے لیے پیغام صاف ہے: بولان کی گھاٹیاں اب آپ کے لیے گزرگاہ نہیں، گرفت ہیں۔


