83

فوج کے تمام افسران اور جوان مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)فوج کے تمام افسران اور جوان مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، چاہے پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہوں، عوام کی خدمت کریں گے۔ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے-

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں فلڈ یونٹس کام کر رہے ہیں۔ ایک انجینئر بریگیڈ، 19 انفٹنری، 7 انجینئرنگ کے یونٹس کام کر رہے ہیں۔ آرمی کے ہیلی کاپٹرز 26 پروازیں کر چکے ہیں۔ 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل اور سیلاب متاثرین میں 225 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ 20 ہزار سے زائد لوگوں کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 104 سڑکیں کلیئر کردی گئی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 2 قوم کے سپوت شہید، 2 زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں