پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں، جو جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے سینئر فیکلٹی ممبر ہیں، اس سے قبل چیئرمین شعبہ ایجوکیشن اور ڈائریکٹر پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایک ماہرِ تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ تدریسی اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی برادری پروفیسر ڈاکٹر آرائیں کو خوش آمدید کہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ان کی قیادت میں ادارہ تعلیمی اور تحقیقی میدان میں مزید ترقی کرے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر آرائیں نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عارضی طور پر وائس چانسلر کا چارج سنبھالا ہے اور وہ اس عہدے پر اس وقت تک فرائض سرانجام دیں گے جب تک کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری عمل میں نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں