10سالہ بچی کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنی ہی پسٹل سےزخمی، ہسپتال منتقل

پھول نگر(ایچ آراین ڈبلیو)دکان سےچیزخریدنےکیلئےآنیوالی 10 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پرفائرلگنےسےزخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا-تھانہ سٹی پھول نگر کے علاقہ میں 10 سالہ بچی دکاندار الطاف سے چیز خریدنے گئی-دکاندارملزم نےبچی کی شلواراتارکرغیراخلاقی حرکات شروع کردیں-

تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او عظیم حفیظ ہمراہ ٹیم موقعہ پر پہنچا-دکاندار ملزم الطاف گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی کیساتھ گتھم گتھا ہو گیا -ملزم سے جلد بازی میں نیفے اڑیسہ ہوا پسٹل نکالتے ہوئے فائر ہو گیا، مخصوص اعضا پر لگنے سے زخمی ہو گیا-تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں