اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختارراجہ کی ہدایت پرحوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا- حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار-گرفتار ملزمان میں محمد نواز, محمد خان اور سید محمد شامل ہیں-ملزمان کو تفتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا-
گرفتار ملزمان کا تعلق چاغی اور نوشگی سے ہے-ملزمان سے مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال برآمد ہوئے-ملزمان سے مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی ٹکہ برآمد-ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈ، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد-
ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں-ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-


