آج حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)آج حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے، جنہوں نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن کے دوران بہادری سے جام شہادت نوش کیا۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور حوالدار سعید ان میں سے ایک بے باک، نڈر اور جانثار سپاہی تھے

حوالدار سعید شہید نے اپنی جان کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور آخر تک مادر وطن کا دفاع کیا۔ ان کی قربانی اور جذبۂ حریت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہید نے سوگواران میں اپنے والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ یاد رکھی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں