پاکستان رینجرزپنجاب کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

قصور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (پنجاب) کی سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-ضلع قصور کے سرحدی علاقے گنڈا سنگھ والا اور اس کے گردونواح میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 30 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔پاکستان رینجرز کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 6890 افراد اور 1024 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت اور آبپاشی کے درمیان قریبی رابطہ قائم ہے-

رینجرز کے اہلکار دور دراز دیہاتوں تک رسائی کے لیے ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی کر رہے ہیں، جبکہ راستوں کی بحالی اور متاثرہ سڑکوں کی مرمت میں بھی ضلعی انتظامیہ کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔پاکستان رینجرز (پنجاب) کی جانب سے متاثرہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں