بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کےدوران 66 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیچ میں 13، مستونگ میں 7، تمپ میں اہم کمانڈر زاہد صالح سمیت 5، پنجگور اور تربت میں 11 جبکہ مچھ میں 30 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔*


