139

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر 150 سالہ قدیم درخت بحال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر 150 سالہ قدیم درخت بحال-برگد کے قدیم درخت کی بحالی موسمیاتی حوالے سے اہم پیش رفت ہے-قدیم درخت ماضی و حال کے تعلق کی علامت ہے-تاریخی درختوں کی اہمیت اور انکی حفاظت کے لیے کوشاں رہیں-

حالیہ مون سون بارشوں میں تیز ہواؤں کے باعث قصر ناز کراچی میں بانیان کا درخت گرگیا تھا-دو دن سے جاری ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا-اسطرح 150 سالہ قدیم درخت نے زندگی کے نئے سفر کی شروعات کردی-

درخت کی جڑوں کو فنگس اور دیمک کے حملہ کی وجہ سے نقصان پہنچا- فنگس اور دیمک کے حملہ کا سبب پانی کی کمی تھا-بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی مقام پر منتقل کیا گیا-ریسکیو آپریشن میں نیم اور کامنی کے درخت بھی محفوظ کیا گیا-

دونوں درخت نزدیکی بہتر مقام پر دوبارہ لگائے گئے-وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے محکمہ جنگلات سندھ کی ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا-

اپنا تبصرہ بھیجیں