کراچی،ناتھاخان گوٹھ شاہ فیصل کالونی سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) کاڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرچھاپہ مارکارروائی کرتےہوئےکراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ شاہ فیصل کالونی نمبر 4 سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد وسیم ولد محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے 7 اگست 2025 کو شاہ فیصل کالونی میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم کوبمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر د یا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں