میں اپنی ڈیوٹی کوعبادت سمجھ کرکرتا ہوں،سب انسپکٹر افضال خان

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سٹی نئے تعینات ہونے والے دبنگ پولیس آفیسر ایس ایچ او سب انسپکٹر افضال خان بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔جس کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔اور کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی شخص کی عزت مجروح کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گئے۔شہری بلاخوف اپنی شکایات درج کرائیں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گئی۔جرائم پیشہ عناصر کسی رعايت کے مستحق نہیں۔جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔قانون کا احترام کرنے والے شہریوں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کوئی بھی شہری کسی بھی وقت بنا کسی سفارش کے میرے پاس آۓ۔میں ہر شہری کی فریاد سننا اپنے آپ پر فرض سمجھتا ہوں۔عوام کو چاہیے کہ جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں