64

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انجینئرمحمد علی مرزاکوگرفتارکرلیا

جہلم(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے معروف مذہبی محقق انجینئر محمد علی مرزا کو جہلم سے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق مرزا کی گرفتاری مختلف آن لائن بیانات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے مواد کے حوالے سے عمل میں لائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتاری کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو ایجنسی کے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر باضابطہ اعلامیہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کا شمار پاکستان کے متنازعہ مذہبی محققین میں ہوتا ہے، جن کے بیانات اور لیکچرز ماضی میں بھی مختلف حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل کا باعث بنتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں