بولان(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع بولان، مچھ کے پہاڑی سلسلے میں اسپیشل سروسز گروپ (SSG) کا دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے خلاف بڑا اور فیصلہ کن آپریشن جاری۔اطلاعات کے مطابق اب تک25 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مزید کی موجودگی پر کارروائی تیز تر کی جا رہی ہے۔
یہ آپریشن جدید ڈرون سرویلنس اور انٹیلی جنس بیسڈ حکمت عملی کے تحت براہِ راست SSG کمانڈوز کی قیادت میں جاری ہے، جس کا مقصد خطے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔


