جھنگ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا نوٹس، دو پولیس اہلکار معطل، چارج شیٹ جاری، انکوائری کا حکم-ٹریفک جیم کی وجہ سے شہری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کشیدگی ہوئی-ااصل معاملہ یہ بنا کہ مسن پیرکوٹ سدھانہ روڈ بن رہا ہے جس کی وجہ سے صرف ایک سائیڈ کی ٹریفک چل رہی ہے پولیس تھانہ مسن کا اے ایس آئی اور کانسٹبل ملزم لیکر جھبگ آرہے تھے کہ راستہ بلاک تھا جس پر نوجوان ارسلان اتر کر آیا کہ آپ پولیس ہو راستہ کھلوائے پولیس اے اہس آئی نے کہا ہمارے ساتھ ملزم ہیں مجسٹریٹ کے پاس پیش کرنے ہیں ہمارا کام نہیں راستہ کھلوانا تم خود کھلوا لو جس پر نوجوان نے وہڈیو بنائی تو پولیس نے اتر کر موبائل لینے کی کوشش کی جس پر یہ معاملہ ہوا تاہم ڈی پی او جھنگ نے اہلکاروں کو معطل کر دیا۔


