کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)پشاورجانےاورآنے والی جعفر ایکسپریس دو روز کےلیے منسوخ کردی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس خراب موسم اور بارشوں سے پیدا صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو آج بروز پیر 25 اگست اور منگل 26 اگست کیلئے منسوخ کیا گیا ہے۔


