غیرملکی خاتون سیاح سےغیرضروری سوالات،ڈی آئی جی ہزارہ کیخلاف نوٹس لے لیا

ایبٹ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا غیر ملکی خاتون سیاح سے غیر ضروری سوالات کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا-ڈی آئی جی ہزارہ جناب ناصر محمود ستی نے غیر ملکی خاتون سیاح سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ضروری سوالات کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا-

واقعے میں ملوث لیس ہیڈ کانسٹیبل خیرالرحمن کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبلان شاہد اور وسیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ انکوائری کے لیے ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز خان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جو مکمل تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ ڈی آئی جی ہزارہ کو پیش کریں گے۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے واضح کیا ہے کہ ہزارہ پولیس میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ رویہ اور سیاح دوست ماحول اور سیاحوں کو مکمل جانی و مالی تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید کی ہدایات کے مطابق مستقبل میں ملازمین کو غیر ملکی سیاحوں کیساتھ خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ کے فروغ کیلئے ورکشاپ/ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ایسے واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوں اور دنیا بھر سیاحوں کے تحفظ و اچھے رویہ کے حوالے سے خیبرپختونخواہ پولیس کا جو عوام دوست تاثر ہے اس کو برقرار رکھا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں