60

اسلام آباد تھانہ کھنہ میں صحافی چوہدری اسلم کی حراست، صحافی برادری کی مداخلت پر رہائی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ کھنہ میں صحافی چوہدری اسلم کو حوالات میں رکھنے کا معاملہ صحافتی برادری کی بروقت مداخلت سے حل ہوگیا۔ معروف صحافی احمد ضمیر نے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق علی ورک صحافیوں کے وفد کے ہمراہ تھانہ کھنہ پہنچے اور چوہدری اسلم کی رہائی کو یقینی بنایا۔ ذرائع کے مطابق، چوہدری اسلم کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا، تاہم صحافتی تنظیموں کی مداخلت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ صدر طارق علی ورک نے کہا کہ کسی بھی صحافی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور آزادیٔ صحافت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ صحافی برادری نے طارق علی ورک اور دیگر صحافیوں کی اس کاوش کو سراہا اور اسے آزادیٔ صحافت کی جیت قرار دیا۔ اس واقعے کے بعد صحافتی تنظیموں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کے سلسلے کو روکا جائے اور آزادیٔ اظہار کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں