سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے، صدر پاکستان کسان اتحاد

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خالد کھوکھر کا کہنا تھا ہم کپاس کی ایک کروڑ 28 گانٹھوں سے 52 لاکھ گانٹھوں پر آگئے ہیں، سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے۔

خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس بار کھادوں کا استعمال بھی کم کیا گیا، جس سے پیداوار بھی کم ہوئی۔پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے مزید کہا کہ آم کی فصل کی ایکسپورٹ میں بھی 40 فیصد کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں