تیز رفتاری اور غفلت کی وجہ سے ٹرک حادثے میں ٹریفک اہلکار جاں بحق

حیدرآباد(ایچ آراین‌ ڈبلیو)تیز رفتاری اور غفلت کی وجہ سے ٹرک حادثے میں ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا-تفصیلات کے مطابق آج تھانہ حالی روڈ کی حدود فتح چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹریفک سیکشن سائیٹ کی جانب سے ٹریفک روانی کی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار بنام نور محمد ولد عمر حیات اعوان موقع پر جان بحق ہوگیا-حالی روڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں