منگنی توڑنے پر ملزم نے 2 خواتین کو قتل اور سابقہ منگیتر کو زخمی کردیا

لودھراں(ایچ آراین ڈبلیو)منگنی توڑنے پرنالاں ملزم نےتیزدھارآلےکےوارکرکے2 خواتین کوقتل اورسابقہ منگیترکوزخمی کردیا ہے۔جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت عطامائی اور نذیراں کی نام سے ہوئی ہے-

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔علاقہ مکینوں نے ملزم احسن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں