رتوڈیرو(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کے گاؤں خیر محمد بروہی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے بننے والے اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری فریال تالپور کے ہمراہ تعلقہ رتوڈیرو کے گاؤں زنگیجا میں شہید پولیس سپاہی کی رہائش گاہ پہنچے اور شہید کانسٹیبل کےبیٹے، والداور دیگر ورثا سے تعزیت کی۔بعدازاں تحصیل رتو ڈیروکی یونین کونسل وارث ڈنو پہنچے اور انہوں نےسندھ پیپلزہاؤسنگ کے مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو نے گاؤں خیرمحمد بروہی میں جاکرمکینوں سے خیریت دریافت کی۔ گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں نے اپنے مسائل سے بلال بھٹو کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔پی پی چیئرمین نے سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے مکانات کے مالکانہ حقوق کی اسناد بھی تقسیم پیش کیں۔


