60

لاڑکانہ؛ پولیس شہدا کے بچوں میں عیدی کے چیک تقسیم

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے اے ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان نے اپنی سب ڈویژنز کے اندر شہید پولیس افسران و جوانان کے اہلخانہ میں عیدی چیک تقسیم کرتے ہوئے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر
ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے شہیدوں کو یاد رکھنا محکمہ پولیس کی روایت رہی ہے، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہدائے پولیس کی فیملیز میں عید پیکج تقسیم کیا جا رہا ہے،

پولیس کے بہادر سپوتوں/شہیدوں نے قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دہے کر محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے ان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں.

شہدائے سندھ پولیس کے اہلخانہ سے محکمہ پولیس ہر دکھ سکھ میں کھڑا ہے اور رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں