ڈسکہ اسکول سے واپس نہ آنے والی کمسن لڑکی اغواء 365-B کے تحت مقدمہ درج

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)تحصیل ڈسکہ کےمحلہ مغل پورہ کی رہائشی14سے15 سالہ طالبہ اسکول سے واپسی کے دوران لاپتہ ہو گئی مدعیت کو قوی شک ہے کہ طالبہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مغویہ طالبہ گورنمنٹ نواز چیمہ ہائی اسکول گلہ تیلیانوالہ میں زیرِ تعلیم ہے وہ حسبِ معمول اسکول گئی تھی مگر گھر واپس نہ پہنچی ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹے تلاش جاری رکھی تاہم بچی کا کوئی سراغ نہ ملا بعد ازاں بچی کے چچا محمد فیاض ولد محمد بشیر کی مدعیت میں تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا پولیس نے واقعہ کا اندراج مقدمہ نمبر 1788/25 دفعہ 365-B تعزیراتِ پاکستان کے تحت کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویہ کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں دوسری جانب اہلِ علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کو فوری بازیاب کرا کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں