58

پچھلے سالوں میں ہم نے یہاں وے 2 ٹن ایکسپلوزو پکڑا تھا،راجہ عمرخطاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی میڈیا سے گفتگو-بہت سی چیزیں ہیں جنہیں ہم چھوٹے الفاظ میں چھپا دیتے ہیں-کہنے کویہ آتشبازی کا سامان ہے مگر اس میں بارودی مواد ہوتا ہے-پچھلے سالوں میں ہم نے یہاں وے 2 ٹن ایکسپلوزو پکڑا تھا-آتشبازی کے سامان میں بارودی مواد استعمال ہوتا ہے-

قانون کے مطابق ایک دکان میں 50 کلو سے زیادہ نہیں رکھا جاسکتا ہے-اس کی بھی ایس او پیز ہیں-ایسا مواد پیٹرول پمپ اور آبادی سے دور رکھاجاتا ہے-ڈپٹی کمشنرسمیت دو اتھارٹیز انہیں قانونی طور پر لائسنس جاری کرتے ہیں-پاکستان میں پٹاخے امپورٹ بھی ہوتے ہیں اور لوکل بھی بنتے ہیں-

پنجاب اور کے پی کے لائسنس یافتہ لوگ یہ بناتے اور منگواتے ہیں-سندھ میں پٹاخے بنانے کا کوئی بڑا کارخانہ یا فیکٹری نہیں ہے-لگتا ہے کہ کہ پچاس کلو سے بہت زیادہ مواد یہاں موجود تھا-لوگ اس کو خطرناک نہیں سمجھتے ہیں یہ محض پٹاخہ نہیں ہوتا-میں سمجھتا ہوں یہ غیر قانونی طور پر دکان اور گودام قائم تھے-اس کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں