مٹھی (ایچ آراین ڈبلیو) جناب آئی جی صاحب سندھ پولیس، ڈی آئی جی پی صاحب میرپورخاص رینج کے جاری کردہ احکامات اور ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے جنرل ھولڈاپ/ناکابندی, سنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشن۔
تھرپارکر پولیس کا ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری ۔
تھرپارکر پولیس کی بھاری نفری کی مختلف علائقوں میں سنیپ چیکنگ کے ساتھ سرچ و کومبنگ آپریشن۔
ہوٹلوں اور مسافرخانوں کی تلاشی لی گئی اور ریکارذ چیک کیا گیا۔
ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں غیر رجسٹرڈ کالے شیشے والی اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی اور 211 گاڑیاں اور موٹر سائیکل چیک کئیے گئے جس میں 27 موٹرسائکلز کے فینسی نمبر پلیٹس اور 23 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے اور چالان کی گئی۔
ہوٹلوں اور مسافرخانوں کی تلاشی اور ریکارڈ چیک کرنے کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔


