53

طوفانی بارش کے باعث کچا گھرزمین بوس،60 سالہ خاتون،65سالہ مردزخمی

ٹنڈومحمد خان(ایچ آراین ڈبلیو)یونین کونسل ڈاڈون کے گاؤں محب ملاح میں طوفانی بارش کے باعث ایک کچا گھر زمین بوس ہوگیا-حادثے میں 60 سالہ حسناں زوجہ بچايو ملاح، 65 سالہ وکيو ولد اسمائيل ملاح اور غمشاد ولد بچايو ملاح شدید زخمی ہوگئے-

مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو بی ایچ یو ڈاڈون منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں 1122 ایمبولینس کے ذریعے مزید علاج کے لیے ٹنڈو محمد خان ریفر کردیا گیا-

عینی شاہدين کے مطابق طوفانی بارشوں سے علاقے میں کئی کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں