میاں چنوں(ایچ آراین ڈبلیو)میاں چنوں کےمعروف مقدمےمیں اہم پیش رفت سامنےآئی ہے۔عدالت نےڈاکٹررفیق گجر کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ مقدمہ طویل عرصے سے زیرِ سماعت تھا اور عوامی و سماجی حلقوں میں خاصا موضوعِ بحث بنا ہوا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ضمانت کی منظوری کے بعد مقدمے کے آئندہ مراحل میں نئی سمت متعین ہو سکتی ہے۔عوامی سطح پر اس فیصلے پر مختلف آراء اور ردِعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔


