سوات(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے-پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کےہیلی کاپٹرزمیں راشن اوردیگرسامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (USAR) بھی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروفِ عمل۔پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔
پاک فوج سیلاب سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت میں پیش پیش، سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسیکیو تک پاک فوج کا ریسیکیو مشن جاری رہے گا۔


