نوشہرہ(ایچ آراین ڈبلیو)تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے۔تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے-تربیلا کےمقام پردریائےسندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک ہے-منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے-
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 51 ہزار600 کیوسک ہے-ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 67 ہزار600 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے-نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار600 کیوسک اور اخراج 44 ہزار600کوسک ہے-


