کراچی(ایچ آراین دبلیو)اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کےخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ واضح رہے ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے، رشوت وصولی سمیت متعدد الزامات تھے۔
61


