57

لطیف آباد میں انسانی اسمگلنگ اور بھکارویوں کے خلاف کارروائی

حیدراباد (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر میڈم ماریہ ساریو کی قیادت میں انسانی اسمگلنگ، بھیک مانگنے، چائلڈ لیبر اور استحصال کے خلاف ایک مؤثر کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن میں ان کی ٹیم نے لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

اس خصوصی مہم کا بنیادی مرکز آٹو بھان تھا، جہاں بھکاریوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعض افراد کو خلاف ورزی پر حراست میں لے کر تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔

میڈم ماریہ ساریو اپنی قابلیت اور مثالی قیادت کی بدولت ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ اور بچوں کو استحصال سے بچانے کے لیے سرگرم رہی ہیں۔ ان کی زیر نگرانی کی گئی یہ کارروائی معاشرے کو منظم بھکاری مافیا سے نجات دلانے اور مستحق افراد کی بحالی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں