کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی ہوگئے-ایم اے جناح روڈ پر سی بریز بلڈنگ میں موجود پٹاخوں کےگودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق صدر میں ہونے والے دھماکے میں شیشے ٹکرانے سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گرد و نواح کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔عمارت میں قائم میڈیکل آلات کی دکانوں میں آکسیجن سلینڈر بھی موجود ہیں جنہیں ہٹایا جارہا ہے۔


