98

سندھ میں علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سر گرمیوں پر تشویش ہے،آفاق احمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئر مین آفاق احمد نے سندھ کے علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے،علیحدگی پسند کھلے عام ملک کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور انہیں حکومت گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ اسکے برعکس اپنے اوپرہونے والے مظالم اورناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد کہ کرانکی گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں۔آفاق احمدنے کہا کہ صغیر سینٹرکے مکینوں کے خلاف علاقہ SSPکا بیان اور گرفتاریاں نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری عوام میں یہ احساس شدید ہوتا جارہاہے کہ مردم شماری کے فرمائشی نتائج اوراسکی بنیاد پر ہونے والی حلقہ بندیاں،انتخاب اور قائم ہونے والی حکومت کی موجودگی میں نا انہیں انصاف مل سکتا ہے،نا انکے وسائل پر انکو اختیار۔ آفاق احمد نے کہا کہ ان حالات میں وفاق اگر نئے انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ ,کرتا ہے جس سے چھوٹی قومیتوں میں احساس شراکت پیدا ہو توہم وفاق کی حمایت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں