91

طوفانی بارشوں نےتباہی مچا دی،سڑکیں، ڈیم ،مکانات متاثرعوام مشکلات میں گھِرگئے

وادی سون(ایچ آراین ڈبلیو)طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی. سڑکیں، ڈیم اور مکانات متاثر، فصلیں تباہ، عوام مشکلات میں گھِرگئے-گزشتہ رات وادی سون طوفانی بارشوں کی زد میں آ گیا جس نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی۔کھوڑہ تا ترڑی روڈ مکمل بند ہوگئی۔

ترڑی میں بجلی کا پول گر گیا جبکہ پلیاں ٹوٹنے سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔ایک ڈیم ٹوٹنے کے بعد سیلابی پانی نے مکانات گرادیے اور کئی جانور بہہ گئے۔بیاکھ تا کلیال اور بیاکھ تا سمڑھنی سڑکیں بھی سیلابی ریلوں کے باعث مکمل طور پر بند ہیں۔سوڈھی میں بھی یہی صورتحال ہے اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

زمینداروں کی تیار فصلیں پانی میں بہہ گئیں، جس سے کسان شدید مالی نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔اہلیانِ وادئ سون نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ
1. فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا نوٹس لیا جائے۔
2. متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
3. بند سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر کھولا جائے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا اور زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں