97

نئی نویلی دلہن کو دوست کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

چکوال(ایچ آراین ڈبلیو)تحصیل چوآسیدن شاہ کے قصبہ دوالمیال میں انسانیت سوز واقعہ، درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے ہی دوست کے ہاتھوں بار بار زیادتی کا نشانہ بنوایا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھ اُس کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شوہر شادی کے صرف دو ماہ بعد اپنی بیوی کو جبراً اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا۔ انکار کرنے پر دلہن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتیں۔ بیوی کو بارہا گھر میں بند کر کے دوست کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون نے حالات سے تنگ آ کر اپنی والدہ کو واقعہ سے آگاہ کیا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں