متحدہ عرب امارات میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش

دبئی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ عرب امارات میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش سجائی گئی جہاں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کی پاکستان سے متعلق فن پارے پیش کیے گئے

نمائش کا اہتمام پاکستانی کیورٹر صائمہ فرقان اور منتظم افتخار ہمدانی نے کیا اور عرب دنیا کے آرٹسٹوں کو بذریعہ پینٹنگس پاکستان کی منظر کشی کرنے کی دعوت دی

نمائش کے منتظم افتخار ہمدانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن لوگوں نے پاکستان کی عکاسی کی جو کبھی پاکستان نہیں گئے مگر اب پاکستان کے بارے میں جان چکے ہیں تو پاک سر سزمین جانے کیلئے بے چین ہیں

مٹحدہ عرب امارات میں بسے لبنانی، شامی ، مصری اور دیگر عرب ممالک کے تخلیق کاروں نے لبیک یوم پاکستان پر لبیک کہا اور پاکستان سے متعلق تحقیق کرکے انتہائی دلکش مناظر کو حسین رنگوں کے امتراج سے کینوس پر سجائے

عرب آرٹسٹوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پاکستان کرہ ارض پر قدرت کا انمول تحفہ ہے

متحدہ عرب امارات میں تعینات سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے آرٹ ایکسپو کا افتتاح کیا اور نمائش میں شریک غیر ملکی تخیلق کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی

اپنا تبصرہ بھیجیں