میانوالی(ایچ آراین ڈبلیو)دریائے سندھ میں سیلابی ریلا سات لاکھ تک پہنچ سکتا ہے۔دریا میں تیرنےاوردریا پارکرنے پر پابندی، نشیبی علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت-ڈپٹی کمشنر میانوالی نے دریائے سندھ اور اس کی شاخوں میں تیرنے اور دریا پار کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
17 اگست سے 21 اگست تک شدید بارشوں، فلیش فلڈز اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں جس سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔اس وقت دریائے سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے جو پہلے ہی درمیانے درجے کے سیلاب کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ آئندہ دنوں میں یہ اخراج 7 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور ریسکیو 1122 کو خط لکھا ہے کہ وہ دریا کے قریب رہنے والے لوگوں کے انخلا کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔


