50

کراچی؛ کارساز میں میاں بیوی کو کچلنے والا 17 سالہ لڑکا بغیرلائسنس تھا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کارساز کراچی پر کار سے کچل کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے، ملزم ڈرائیور عتیق ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتا پے والد ایک غیر ملکی اسپورٹس چینل میں افسر ہیں۔۔۔یہ پوری آواز سے میوزک لگا کر دوستوں کے ساتھ ریس لگا رہا تھا اور کرتب بازی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لین میں گھس گیا
لڑکے نے موٹرسائیکل کے ٹریک پر آکر بائیک کو ٹکر ماری اور پھر بھاگنے کی کوشش کی مگر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے پر پر پکڑا گیا باقی ساتھی یہ ایڈونچر چھوڑ کر بھاگ نکلے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ واقعات بہت ہوتے ہیں نشے یا مزے میں دھت لڑکے لڑکیاں اس طرح لوگوں کو کچل دیتے ہیں پھر متاثرہ خاندان کو راہ خدا معاف کرنے پر آمادہ کرلیتے ہیں۔ یاد ہوگا ایک نشئی عورت نے اپنی فور وہیلر سے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا تھا پھر راہ خدا معاف کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں