63

میونسپل کمیٹی کےسینیئرکلرک 10 ہزارروپےرشوت لینےپررنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے سرکل آفیسر منصور خان نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول وہاڑی کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے سینیئر کلرک محمد وسیم BS_ 14 وہاڑی کو ریڈ کر کے 10 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے-

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر وہاڑی منصور خان نے کاروائی کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی وہاڑی کے سینیئر کلرک محمد وسیم BS-14 نے ایک شہری سے 10 ہزار روپے برتھ سرٹیفکیٹ کے لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں-

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں