پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)مرکزی رکن شوریٰ امیرخیبر پختونخوا تحریکِ لبیک پاکستان ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں سے190سےزائد قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی،ہزاروں گھرتباہ ہو چکے ہیں اور متاثرہ خاندان بے یارو مددگار کھلے آسمان تلےزندگی گزارنےپرمجبورہیں۔ بدقسمتی سےوفاقی اورصوبائی حکومتیں صرف بیانات دینےتک محدود ہیں،نہ بروقت امدادی کا ر ر و ا ئیاں کی جا رہی ہیں اور نہ متاثرین کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ یہ حکومتی نااہلی اور بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔ ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا کہ ریاست کی اصل ذمہ داری عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، مگر حکومت کی خاموشی اور غیر سنجیدگی اس بات کا کھلا ثبوت ہےکہ اقتدارکےایوان سجانےوالوں کوعوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ ہم خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئےمرکزی رکن شوریٰ امیرخیبرپختونخوا تحریکِ لبیک پاکستان ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا کہ یہ حادثہ بھی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اوربروقت وسائل فراہم نہ کرنےکی ایک اور مثال ہے۔ تحریکِ لبیک پاکستان اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم مطالبہ کرتےہیں کہ حکومت فوری طورپر ریلیف آپریشن مؤثر اور شفاف بنائے، متاثرہ خاندانوں کو مالی اور عملی مدد فوری فراہم کی جائے، شہداء کے لواحقین کی کفالت کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور آئندہ کے لیے پیشگی اقدامات اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اس طرح کی تباہ کاریاں انسانی جانوں کو مزید نقصان نہ پہنچا سکیں۔ آخر میں ڈاکٹر شفیق امینی نے ملک کے تمام فلاحی اداروں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کریں اور اس کڑے وقت میں ان کا ساتھ دیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں، تحریکِ لبیک پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کو ہر ممکن امداد فراہم کریگی اور تحریکِ لبیک پاکستان کے رضاکار اپنے تمام تر وسائل بروئےکار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
59


