اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے آج دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، کراچی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے افسران و اسٹاف نے صوبائی الیکشن کمشنر کا استقبال کیا اور انہیں نئی اسائنمنٹ پر مبارکباد دی، واضع رہے اعجاز انور چوہان اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، پنجاب اور بلوچستان بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں