گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے گراں فروشی کے خلاف مہم میں انتظامیہ کے تمام مجاز افسران اور خصوصی طور پر تعینات کئے جانیواالے مجسٹریٹس فیلڈ میں رہے قیمتیں چیک کیں اور سرکاری نرخوں کے نفاذ،کے لئے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ڈپٹی کمشنرز نے سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرانے کی حکمت عملی کو موثر کوشش قرار دیا انھوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر آشیا کی فروخت کی کوششوں کے مثبت نتائج براآمد ہوے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز نے اپنی رپورٹ میں بتا یا ہے کہ 26وہں رمضان کو 181 مقامات پر افسران نے اپنی نگرا نی میں اشیا فروخت کرائیں۔
جبکہ 26روز،میں 3 ہزار 851 سے زائد مقامات پر سرکاری نرخوں پر آشیا کا آکشن کیا گیا کمشنر نے افسران کی ان کوششوں کو سراہا ہے اور مہم کو اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ افسران اپنی نگرانی میں آشیا کی فروخت جاری رکھیں
26 ویں رمضان کی کارروائی کی رہورٹ کے مطابق 26 ویں روز ۔ 87 ناجائز منافع خوروں پر۔5 لاکھ 14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 4 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا
۔مجموعی طور پر 26 روز میں۔ 4 ہزار 259 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 157 دکانیں سیل کی گئیں 154 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔کمشنر کراچی آفس کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق اب تک 29 ہزار 9 34 سے زائد دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو مہم کو سختی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے مقاصد پورے کریں انھوں نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ سرکاری فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں ہوں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 26 ویں رمضان کی کارروائی میں ایک لاکھ 67 ہزار روپے جبکہ 26 روز میں ایک کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 26 ویں رمضان کو 49 ہزار روپے جبکہ 26 روز میں ایک کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار روہے غربی میں 26ویں رمضان کو 18 ہزار جبکہ 26 روز میں 12 لاکھ 18 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا وسطی میں 26 ویں رمضان کو 79 ہزار روپے جبکہ 26روز میں 34 لاکھ 78 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا ملیر میں 26 ویں رمضان کو22 ہزار جبکہ 26 روز میں 29 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں 26 ویں رمضان کو 25 ہزار جبکہ 26 روز میں 62 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیماڑی میں 26 ویں رمضان کو 12 ہزار جبکہ 26 روزمیں 12 لاکھ 63 یزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں