کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی حدود تھانہ عوامی کالونی جرائم پیشہ افراد کا گڑھ ایس ایچ او ولایت شاہ نے پلاٹوں غیر قانونی تعمیرات کے ریٹ مقرر کرلئے-تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او ولایت شاہ آرگنائز کرائم سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے لگا، ایس ایس پی طارق نواز نے تمام تر معاملات سے خود کو باخبر کرلیا
ایس ایچ او عوامی کالونی نے غیرقانونی پلاٹوں پہ تعمیرات کے لئے اے ایس آئی جہانگیر اور بلال چوکی انچارج نادر لغاری کو احکامات جاری کردیئے ہیں، ذرائع
اے ایس آئی جہانگیر عرصہ دراز سے غیرقانونی تعمیرات اور گٹکا ماوا چلاوانے میں ملوث ہے جبکہ بلال چوکی انچارج نادر لغاری بھی کئی مرتبہ بلال چوکی سے معطل ہوچکے ہیں، ذرائع
سندھ ہائی کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود بھی اللہ بخش گوٹھ سمیت صائمہ بند والی پٹی میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار جبکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی ، اینٹی انکروچمنٹ، مختیارکار سمیت تمام متعلقہ اداروں نے عرصہ دراز سے آنکھوں پہ پٹی باندہ رکھی یے
تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او ولایت شاہ دن دیہاڑے قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے لگا کچھ دن قبل عیدگاہ گراؤنڈ پہ بڑے پئمانے پر قبضہ کیا جارہا تھا جس پہ مئجسٹریٹ نے چھاپہ مارکر کام بند کروایا اور ایس ایچ او کو کورٹ بھی طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع
تھانہ عوامی کالونی کی حدود اللہ بخش گوٹھ میں پلاٹ نمبر 332, 400,420 پہ غیرقانونی تعمیرات کا کام آج بھی جاری ہے، متعلقہ ادارے نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ
ایس ایچ او ولایت شاہ نے اے ایس آئی جہانگیر اور بلال چوکی انچارج کے ذریعے پلاٹوں پہ قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کرنے کے مختلف ریٹ مقرر کردیئے ہیں 40 گز پلاٹ پہ 50 ہزار جبکہ 80 گز پلاٹ پہ ایک لاکھ روپے مقرر، ذرائع
کورنگی میں چمک سسٹم ذریعے تعیناتی حاصل کرنے والے افسران اتنے تو طاقتور ہیں کھلے عام قانونی میرٹ سسٹم کی دہجیاں اڑائی جارہی ہیں، اعلیٰ افسران خاموشی سے دیکھنے میں مصروف ہیں-


