91

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی جانب سے عوامی ایکسپریس ٹرین کے مسافروں میں مٹھائی کی تقسیم

سانگھڑ/ شہدادپور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور قمرالدین راہپوٹو کے ہمراہ یومِ آزادی پاکستان کےموقع پرشہدادپورریلوے اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس ٹرین کے مسافروں میں مٹھائی تقسیم کی اور خواتین مسافر میں قومی رنگوں پر مبنی چوڑیاں اور بچوں میں قومی پرچم تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مسافروں کو آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر اور حفاظت کرنی چاہیے۔ اسٹیشن پر موجود شہریوں اور مسافروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن ازادی اور معرکہ حق کی تقریبات مہینہ بھر جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں