قائم مقام گورنرپنجاب نےداتا علی ہجویری کےعرس میں دودھ کی سبیل کا افتتاح کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے 982ویں عرس کی تقریبات میں دودھ کی سبیل کا افتتاح کردیا-عرس کے موقع پر تین روزہ دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، زائرین کو مفت دودھ فراہم کیا جائےگا-

عرس مبارک میں ملک بھرسےزائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے-داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات لاہور میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں-اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل ہی معاشرے میں ہم آہنگی کا ذریعہ ہے۔حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں

اپنا تبصرہ بھیجیں